ہوماہم ترینمصر کا ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے...

مصر کا ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ

قاہرہ (لارڈ میڈیا) مصر نے ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ترک ہم منصب حاقان فیدان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مصر علاقائی دفاعی معاہدے کی شمولیت کے امکانات اور اس کی تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔

بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر علاقائی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ مصر علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے ہونے والی کوششوں کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ مصر ترکی کا فطری شراکت دار ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد باضابطہ طور پر بھی اس شراکت داری کا حصہ بنے گا۔

حاقان فیدان نے کہا کہ ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون کو زیادہ ادارہ جاتی اور پائیدار بنانا مقصد ہے تاکہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے مشترکہ اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جاسکے۔

ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث تینوں ممالک نے مشترکہ دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کا مقصد کسی ملک کے خلاف محاذ بنانا نہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں