تہران (شِنہوا) آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے ذمہ دار ادارے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی (پی جی ایس اے) نے امریکی حکام کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ آبی گزرگاہ کھول دی گئی ہے۔
پی جی ایس اے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ’’امریکی حکام کے بار بار یہ دعوے اور پوسٹس کہ آبنائے ہرمز اب بند نہیں ہے، حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔‘‘
ادارے نے کہا کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے اور ایران کی شرائط تسلیم ہونے تک اسے دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔
پی جی ایس اے کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بدھ کو دیئے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز پر ’’مکمل کنٹرول‘‘ رکھتا ہے اور اسے برقرار رکھے گا۔


