واشنگٹن (لارڈ میڈیا) امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات متعدد فوجیوں نے ایران کے خلاف طویل جنگ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یو ایس ایس ابراہم لنکن سے کئی اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی، جنہیں جہاز کے عملے نے روکا۔ ایک فوجی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے طویل ڈیوٹی کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔ امریکی سینیٹرز نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکی بحریہ نے فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی مسائل کی تردید کی ہے۔
تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 دن سے زیادہ عرصے سے جہاز پر تعینات ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کی عدم موجودگی اور پاسداران انقلاب کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔


