اسلام آباد (لارڈ میڈیا): حکومت کی جانب سے آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیٹرول 46 پیسے جبکہ ڈیزل 39 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 14 اگست کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، جس میں اوگرا رات کو قیمتوں کا تعین کرے گی، جبکہ پیٹرولیم ڈویژن نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔
قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے روزانہ کے تعین کردہ فارمولا کے تحت کیا جائے گا اور لیوی میں اضافے یا کمی سے قیمتوں میں مزید تبدیلی حکومتی اختیار میں شامل ہے۔


