کوئٹہ (لارڈ میڈیا) بلوچستان میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں جہاں عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آزادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔
جشنِ آزادی کی مناسبت سے مختلف کھیلوں کے مقابلے اور تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں جن میں عوام کی بھرپور شرکت جاری ہے۔ موسیٰ اسٹیڈیم کوئٹہ میں آزادی ایتھلیٹس مقابلے منعقد کیے گئے جن کا فائنل 9 اگست کو ہوا۔
کوئٹہ کی عابدہ بتول نے آزادی ایتھلیٹس مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی اور باکسنگ میں سری لنکن حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ عابدہ نے کہا کہ خواتین کو ملک اور بلوچستان کے لیے آگے آنا ہوگا۔
جشنِ آزادی کی سرگرمیاں بلوچستان کے نوجوانوں میں قومی جذبہ بیدار کرتے ہوئے انہیں مثبت اور صحت مند سرگرمیوں سے جوڑ رہی ہیں۔


