میکسیکو (لارڈ میڈیا): میکسیکو کے شہر کولیاکان میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر سیزر گاسٹیلم کو لائیو اسٹریمنگ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، گاسٹیلم اپنے دو دوستوں کے ساتھ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر ویڈیو بنا رہے تھے جب موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔
ریاست سینالوا کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔ سیکیورٹی کابینہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ گاسٹیلم کی سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے جن میں ایک مجرمانہ گروہ کے دھڑے کا ذکر موجود تھا۔
حکام نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سیزر گاسٹیلم کے ٹک ٹاک پر تقریباً 6 لاکھ فالوورز تھے اور وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے تھے۔


