ہومپاکستانمحسن نقوی کا اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ...

محسن نقوی کا اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں چین کی طرز پر لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سنٹر کے قیام کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ اس سنٹر میں ڈیٹنشن، انویسٹی گیشن اور سمری ٹرائل ایک ہی چھت تلے ہوں گے تاکہ معمولی جرائم کے مقدمات کا فوری اور مؤثر تصفیہ ممکن بن سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین اور ترکیہ میں تربیتی کورس مکمل کرنے والے اے ایس پیز نے ملاقات کی۔ اے ایس پیز نے جدید پولیسنگ، سرویلنس سسٹمز اور امن و امان کے انتظام سے متعلق مشاہدات پیش کیے۔

وزیر داخلہ نے غیر ملکی تربیتی کورسز کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا بہترین ذریعہ قرار دیا اور ان تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی مستقل تربیت کا حصہ بنانے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ جدید پولیسنگ کے کامیاب ماڈلز سے استفادہ کرکے پولیس نظام کو مؤثر بنایا جائے گا اور جدید ٹیکنالوجی و سرویلنس سسٹمز کے ذریعے نگرانی کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے گا۔

مزید برآں، جرائم کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کے ایوی ایشن ونگ میں جدید ڈرونز شامل کیے جائیں گے اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں سپیشلائزڈ انویسٹی گیشن رومز قائم ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ انٹیروگیشن کو بطور سپیشلائزڈ سبجیکٹ متعارف کرایا جائے گا اور ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز پر مبنی انٹیروگیشن کی جدید تکنیکس تربیت کا حصہ بنیں گی۔ پولیس کے لئے آپریشنل ضروریات سے ہم آہنگ یونیفارم بھی متعارف کرائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں