ہومUncategorizedیوم استحصال کشمیر پر بھارتی مظالم بے نقاب کرتی خصوصی دستاویزی فلم...

یوم استحصال کشمیر پر بھارتی مظالم بے نقاب کرتی خصوصی دستاویزی فلم جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر جاری خصوصی دستاویزی فلم بھارتی بربریت کا شکار کشمیری عوام کی جدوجہد کو عکاس کرتی ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کردی تھی۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں اغوا کیے گئے 7151 افراد میں سے 4190 ابھی تک لاپتا ہیں۔ سال 2025 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران بھارتی فوج کی غیر قانونی کارروائیوں میں 113 کشمیری شہید کیے گئے جبکہ عدالتی حراست میں 1535 کشمیریوں کو ہلاک کیا گیا۔

جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق طویل کرفیو اور مواصلاتی بندش کی وجہ سے سیاحت سے وابستہ 44500 کشمیری بے روزگار ہوچکے ہیں۔

برطانوی اخبار دی گارڈین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 2000 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں ہیں۔ بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جنہیں قانون سے استثنا حاصل ہے۔

کشمیر علاقائی تنازع نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود مسئلہ ہے، کشمیری عوام سخت پابندیوں کے باوجود حق خودارادیت کے مطالبے پر قائم ہیں۔

پاکستان ہر سال 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر منا کر بھارتی اقدامات کی مذمت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں