ہومUncategorizedکراچی ٹرالر حادثے میں جاں بحق نوجوان کے والد کا 13 کروڑ...

کراچی ٹرالر حادثے میں جاں بحق نوجوان کے والد کا 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

کراچی (لارڈ میڈیا): ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان فیضان کے والد محمد سرفراز نے 13 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ سینئر سول جج غربی کی عدالت میں دائر کردیا ہے۔

محمد سرفراز نے ٹینکر ڈرائیور حفیظ اللہ اور مالک گلفراز خان کے خلاف دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا کہ 11 محرم کو بنارس پل پر حادثہ ہوا جس میں ان کے بیٹے فیضان کی موت ہوئی۔

فیضان اپنے کزن کے ساتھ حسین آباد سے واپس آرہا تھا جب ٹرالر نے اسے کچل دیا۔ فیضان 24 سال کا تھا اور اپنے والدین کا سہارا تھا۔

وکیل عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ حادثہ ٹرالر کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا اور فریقین کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں