ہومUncategorizedوفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاوٴنسز کی شرح منجمند کرنے...

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاوٴنسز کی شرح منجمند کرنے کا اعلان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاوٴنسز کی شرح منجمند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق 2023 اور 2024 کے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ایڈہاک ریلیف الاوٴنس 2023 پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد ہے اور نئے ملازمین کو بھی الاوٴنس بنیادی اسکیل 2022 کے مطابق فراہم کیا جائے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق خصوصی تنخواہیں اور متعلقہ الاوٴنسز 30 جون 2026 کی سطح پر منجمند رہیں گے، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد الاوٴنس دیا جائے گا جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاوٴنس دیا جائے گا۔

وزارت کے مطابق سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاوٴنس 2024 بھی بنیادی پیاسکیل 2022 کی بنیاد پر ملے گا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 20 فیصد تک الاوٴنس دیا جائے گا۔ یہ الاوٴنس 30 جون 2026 کی سطح پر منجمند رہیں گے۔

نئے بھرتی ملازمین کو یکم جولائی 2026 سے الاوٴنس 2024 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ملے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں