ہومUncategorizedبگ باس 20 کا پریمیئر 6 ستمبر کو ہوگا

بگ باس 20 کا پریمیئر 6 ستمبر کو ہوگا

ممبئی (لارڈ میڈیا): بھارت کا مقبول ریئلٹی شو بگ باس اپنے 20ویں سیزن کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔ شو کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ بگ باس 20 کا پریمیئر 6 ستمبر 2026 کو ہوگا اور اقساط کلرز ٹی وی پر نشر کی جائیں گی، جبکہ ناظرین انہیں جیو ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھ سکیں گے۔

نئے سیزن کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے، جس میں سلمان خان اپنے معروف انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ پرومو میں اداکار کو گھوڑے پر شاندار انٹری دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ اپنی مشہور فلم کرن ارجن کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔

سلمان خان کی میزبانی کے ساتھ ساتھ نئے سیزن کے ممکنہ شرکا کے نام بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنت زبیر، عرفی جاوید، فیصل شیخ المعروف مسٹر فیصو، انجلی اروڑہ اور دیگر معروف شخصیات سے رابطے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم ان ناموں کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی اور شو کے منتظمین نے حتمی شرکا کی فہرست جاری نہیں کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں