ہومتازہ ترینکشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر اخوانزادہ اور مشتاق احمد پر...

کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر اخوانزادہ اور مشتاق احمد پر مقدمات درج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): کشمیریوں کے حق میں احتجاج کرنے پر اخونزادہ حسین یوسفزئی اور سابق سینیٹر مشتاق احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ عدالت نے مشتاق احمد کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

ان کے خلاف سیکٹر ایف 10 مرکز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق احتجاج میں 400 سے 500 افراد شریک تھے، مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے ٹریفک معطل کی اور میڈیا کی ڈی ایس این جی پر حملہ کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس کی وارننگ کے باوجود منتشر ہونے سے انکار کیا، پتھراؤ کیا جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ مقدمہ دہشت گردی اور پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے سینیٹر مشتاق احمد اور دیگر کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

پراسکیوشن نے کہا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے اور 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں