ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، شرجیل میمن

وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، شرجیل میمن

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ساتھ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے جس کا حصہ نہیں بنے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ہرانے کے لیے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ تھا۔ بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو تنبیہ کی تھی کہ کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کے بجائے کشمیریوں کے مفاد کو ترجیح دی جائے، لیکن پی پی نے میدان خالی نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کی بی ٹیم بن چکا ہے اور 2024ء کے انتخابات کی تاریخ کو دہرایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مثال قائم کی ہے اور وفاقی وزراء کا تکبر زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ میرپور ڈویژن میں انتخابات کے دوران پی پی کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ ایل اے 9 نکیال میں پی پی کے ورکر مختار یونس کو شہید کیا گیا اور ن لیگ کے رہنما نے انہیں اپنا ورکر قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایل اے 31 میں مسلم لیگ کے کارکنوں نے صدر آزاد کشمیر پر حملہ کیا اور پنجاب پولیس نے انتخابات میں بے جا مداخلت کی۔ الیکشن کمیشن پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی پولنگ اسٹیشنز پر سامان نہیں بھیجا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں