لاہور (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے کی تفتیش اب سی سی ڈی پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مقدمے کی تفتیش تبدیل کرنے کا فیصلہ شوٹرز کی شناخت کے بعد کیا گیا اور یہ ذمہ داری سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کو سونپی گئی ہے۔
ڈی ایس پی سی سی ڈی حسنین حیدر اور ان کی ٹیم اس مقدمے کی تفتیش کریں گے۔ اس سے پہلے یہ مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ انویسٹی گیشن پولیس کے زیر تفتیش تھا۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی شوٹر ارسلان جٹ اپنی گاڑی کے ذریعے دیگر شوٹرز کو گجرانوالہ سے لاہور لایا تھا جبکہ عبداللہ طاہر کو قتل کروانے والا ملزم کوگی بٹ بیرون ملک فرار ہے۔
سی سی ڈی پولیس کوگی بٹ کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کروا رہی ہے۔


