ہومتازہ ترینعلی ہجویریؒ کے 983 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

علی ہجویریؒ کے 983 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

لاہور (لارڈ میڈیا): برصغیر کے معروف صوفی بزرگ سید علی بن عثمان ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒ کے 983 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مندوں کی دربار آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار شریف پر چادر پوشی کی رسم سے ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مزار پر چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

چادر پوشی کی تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، میاں مرغوب احمد اور مجتبیٰ شجاع الرحمان کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی علی ڈار اور سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ نے شرکت کی۔ دیگر اہم شرکاء میں ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد شاہد حمید ورک، ڈپٹی ڈائریکٹر اوقاف محمد یوسف شامل تھے۔

دربار داتا علی ہجویریؒ پر عبادات، دعاؤں اور روحانی محافل کا سلسلہ جاری ہے اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہے۔ عرس تقریبات کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

تین روزہ عرس کے دوران ٹریفک روانی، طبی امداد اور صفائی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ زائرین کے لئے وسیع پیمانے پر لنگر اور دودھ کی سبیل کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں