ہومتازہ ترینبشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل

بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے آئینی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا کو معطل کرکے طبی بنیاد پر ضمانت دینے کی درخواست کی ہے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے درخواست میں کہا ہے کہ قید کے دوران بشریٰ بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی اور ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی، ان کی خاتون ہونے اور بیماری کے باعث ضمانت دی جانی چاہیے۔

اپیل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بھال سے محروم رکھا گیا ہے جبکہ نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں