ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کا محمود اچکزئی کو پارٹی سربراہ ماننے سے انکار

الیکشن کمیشن کا محمود اچکزئی کو پارٹی سربراہ ماننے سے انکار

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کے طور پر محمود خان اچکزئی کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے، پارٹی آئین میں تبدیلی اور اکاؤنٹس کے اعتراضات کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پی کے میپ کے وکیل نے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر پاور آف اٹارنی پیش کیا جس پر پارٹی چیئرمین کے دستخط تھے۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کی صورت میں موجودہ چیئرمین کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کے باعث کسی چیئرمین کی حیثیت تسلیم نہیں کی جا سکتی۔ پاور آف اٹارنی کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا اور اس پر حکم جاری کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں