ہومتازہ ترینسعودی وزیر دفاع کی امریکی صدر سے ملاقات، ولی عہد کا پیغام...

سعودی وزیر دفاع کی امریکی صدر سے ملاقات، ولی عہد کا پیغام پہنچایا

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔

اس ملاقات سے قبل سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں نے بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملے کیے ہیں، جس کے جواب میں کارروائی کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب عراق میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ اس کارروائی کا مقصد یہ بتانا تھا کہ مملکت دفاع کے لیے تیار ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے امریکی نائب صدر کو بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے پر زور دے رہے ہیں جبکہ سعودی عرب کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے کیونکہ یہ زیادہ سودمند راستہ ہے۔

حوثیوں کے معاملے پر سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ سعودی عرب حوثیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس معاملے پر فی الحال امریکا کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی وزیر دفاع نے یہ بھی واضح کیا کہ حوثیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں