ہومتازہ ترینرائٹ سائزنگ کے تحت اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم

رائٹ سائزنگ کے تحت اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وزیر اعظم شہباز شریف نے رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کی گئی آسامیوں اور اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی باقی ماندہ سفارشات ایک ماہ میں مکمل کرے۔

وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور استعداد کار بڑھانے کے لئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری آسامیوں اور عہدوں کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور تربیت کے ذریعے سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لائی جائے گی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز، پاک پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو جیسے ادارے بند کیے گئے ہیں۔ ان اداروں کے بند ہونے سے قومی خزانے کو بچت ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے حکومتی کارکردگی میں بہتری کے لئے رائٹ سائزنگ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ بریفنگ میں رائٹ سائزنگ کمیٹی نے اب تک کے اقدامات کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں