بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ رین آئی جیاؤ پر چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کے قانون نافذ کرنے والے افسروں کے خلاف اشتعال انگیزی اور حملوں کے معاملے پر چین نے فلپائن کے سفیر کو سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
ترجمان لین جیان نے منگل کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران متعلقہ سوال کے جواب میں بات کرتے ہوئے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اشتعال انگیزی اور بے بنیاد پروپیگنڈا بند کرے۔
ترجمان کے مطابق 20 جولائی کو فلپائن کے ایک پھنسے ہوئے جہاز سے روانہ ہونے والی دو کشتیوں نے خطرناک انداز میں چینی کوسٹ گارڈ کے گشتی جہاز کے قریب آ کر اسے ٹکر ماری، جبکہ فلپائنی فریق نے قانون نافذ کرنے والے چینی افسروں پر پرتشدد حملہ بھی کیا۔


