ہومتازہ ترینامریکہ کا کینیڈا کی بعض اشیاء پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد...

امریکہ کا کینیڈا کی بعض اشیاء پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیاء پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے لئے تین اعلامیوں پر دستخط کر دیئے اور کہا ہے کہ کینیڈا امریکی تجارت کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق بعض ڈیری مصنوعات، الکوحل والے مشروبات، گاڑیوں اور متعلقہ سامان پر اضافی 50 فیصد قیمت کے تناسب سے ایڈ ویلورم ڈیوٹی 19 اگست کو مشرقی وقت کے مطابق رات 12 بج کر ایک منٹ یعنی (0401 جی ایم ٹی) سے نافذ العمل ہوگئی۔ توانائی کی مصنوعات، پوٹاش، مچھلی اور اہم معدنیات کو اس ٹیرف سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ٹرمپ نے موٹر گاڑیوں اور متعلقہ مصنوعات سے متعلق ایک اعلامیے میں کہا کہ کینیڈا نے 9 اپریل 2025 سے ان امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے جو امریکہ-میکسیکو-کینیڈا معاہدے (یو ایس ایم سی اے) کے تحت ڈیوٹی فری رعایت کی اہل نہیں۔ کینیڈا نے ان امریکی گاڑیوں پر بھی ’ٹیرف ریٹ کوٹہ‘ لاگو کیا ہوا ہے جو اس معاہدے کے تحت ڈیوٹی فری رعایت کی اہل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان ٹیرف اقدامات کے نفاذ کے بعد امریکی گاڑیوں کی کینیڈین درآمدات میں تقریباً 22 فیصد کمی ہوئی جو اپریل 2024 اور مارچ 2025 کے درمیان تقریباً 25.9 ارب امریکی ڈالر سے کم ہو کر 2025-2026 کے اسی عرصے میں تقریباً 20.3 ارب ڈالر رہ گئیں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’’کینیڈا یہ ٹیرف سکیم صرف امریکی ساختہ گاڑیوں پر لاگو کرتا ہے‘‘، کینیڈا کی ٹیرف پالیسی امریکی تجارت کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے اور امریکی کاروباروں کو دیگر ممالک کے مقابلے میں نقصان پہنچاتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں