ہوماہم ترینپنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ...

پنجاب میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم آئندہ چند روز میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب کے بعض مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے اور پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانکی پر پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 17 ہزار کیوسک ہے، جبکہ قادر آباد میں پانی کی آمد ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے چناب کے مرالہ، تریموں اور پنجند، دریائے راوی کے جسڑ، شاہدرہ، ہیڈ سدھنائی اور بلوکی، دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا، سلیمانکی اور ہیڈ اسلام، جبکہ دریائے سندھ کے تربیلا، کالا باغ، تونسہ اور چشمہ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں بھی فی الحال پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 24 جولائی تک پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔ دریائے راوی اور چناب سے ملحقہ ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولنگر اور راولپنڈی ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے اور حکومت پنجاب کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں