ہومتازہ تریننیٹ فلکس کی ویورشپ رپورٹ جاری، تھرلرز کا راج برقرار

نیٹ فلکس کی ویورشپ رپورٹ جاری، تھرلرز کا راج برقرار

نیویارک (لارڈ میڈیا): نیٹ فلکس نے 2026 کی پہلی ششماہی کی ویورشپ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں صارفین نے مجموعی طور پر 97 ارب گھنٹے مواد دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق، نفسیاتی تھرلر "His & Hers” 104 ملین ویوز کے ساتھ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اوریجنل ویب سیریز رہی۔ اس سیریز میں ٹیسا تھامسن اور جان برنتھل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جہاں ایک قتل کی تفتیش سابق میاں بیوی کو دوبارہ آمنے سامنے لے آتی ہے۔

رومانوی ڈرامہ "Bridgerton” کا چوتھا سیزن 100.2 ملین ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ سام ورتھنگٹن کی تھرلر "I Will Find You” 63.9 ملین ویوز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز "Stranger Things” کا پانچواں اور آخری سیزن 55.6 ملین ویوز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا، جبکہ تھرلر "Run Away” 50.3 ملین ویوز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر رہا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ 2026 میں بھی سنسنی خیز تھرلرز، رومانوی کہانیاں اور سائنس فکشن سیریز دنیا بھر کے ناظرین کی اولین پسند رہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں