ہومتازہ ترینپاکستان نے ایک سال میں 16 ارب ڈالر بیرونی قرض لے لیا

پاکستان نے ایک سال میں 16 ارب ڈالر بیرونی قرض لے لیا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان کو گزشتہ مالی سال میں 16 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضے اور مالی معاونت ملی، جس میں سعودی عرب سب سے بڑا معاون رہا۔ اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق پاکستان کو تقریباً 4 ہزار 517 ارب روپے کا قرض ملا، تاہم 19.92 ارب ڈالر کے سالانہ ہدف میں 3 ارب 72 کروڑ ڈالر کی کمی رہی۔

دستاویزات کے مطابق صرف جون 2026 میں پاکستان نے 4 ارب ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا جبکہ مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر سے زائد کی فنانسنگ فراہم کی۔ سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی نئے ڈپازٹس، ایک ارب ڈالر کا قرضہ اور ادھار تیل کی سہولت فراہم کی۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کی مد میں 3 ارب ڈالر سے زائد، جبکہ عالمی بینکوں سے 1.90 ارب ڈالر کا کمرشل قرض بھی حاصل کیا گیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 1.77 ارب ڈالر اور چینی بینک نے 1.70 ارب ڈالر کے قرضے کو ری فنانس کیا۔ برطانوی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر کمرشل قرض دیا۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 42 کروڑ ڈالر فراہم کیے جبکہ پراجیکٹ لونز کی مد میں 3.43 ارب ڈالر اور نان پراجیکٹ قرضوں کی مد میں 12.72 ارب ڈالر حاصل کیے گئے۔ مالی سال میں پاکستان کو 14 کروڑ 95 لاکھ ڈالر گرانٹ بھی ملی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں