ہومانٹرٹینمنٹانیقہ معراج مس ورلڈ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

انیقہ معراج مس ورلڈ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستان کی انیقہ معراج مس ورلڈ 2026 میں پاکستان کی پہلی نمائندہ کے طور پر شرکت کریں گی۔ مس ورلڈ کا یہ 75 واں ایڈیشن 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں منعقد ہوگا۔ انیقہ معراج بزنس اور اکنامکس میں گریجویٹ ہیں، اور ان کی تعلیمی تخصص اکاؤنٹنگ اور آڈٹنگ میں ہے۔

انیقہ معراج نے کہا ہے کہ وہ اسٹیٹ آتھرائزڈ پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کی خواہش رکھتی ہیں اور بچوں کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے سرگرم کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان مس ورلڈ مقابلے میں شرکت کر رہا ہے، حالانکہ دیگر عالمی مقابلۂ حسن میں پاکستان کی نمائندگی ہو چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں