کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستانی اداکارہ صنم جنگ نے ایک ماہ میں 6 مرتبہ ای چالان کے تحت جرمانے ہونے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ایک مہینہ ہوا ہے اور اس دوران ان پر 6 جرمانے ہو چکے ہیں۔
صنم جنگ نے کہا کہ پہلے جرمانہ فون پر بات کرنے پر ہوا جو ان کی غلطی تھی، لیکن اس کے بعد سیٹ بیلٹ نہ پہننے جیسے غلطیوں پر بھی جرمانے ہو رہے ہیں جو انہوں نے کبھی نہیں کیں۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ وہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ پہن کر گاڑی چلاتی ہیں، کیوں کہ پاکستان سے باہر رہنے کی وجہ سے یہ ان کی عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ جو کام انہوں نے نہیں کیے، ان پر بھی جرمانہ کیوں ہو رہا ہے۔


