ہومتازہ ترینچین نے آبی وسائل سے متعلق خدمات کو جدید بنانے کے لئے...

چین نے آبی وسائل سے متعلق خدمات کو جدید بنانے کے لئے تین سالہ منصوبہ شروع کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت آبی وسائل نے 2026 سے 2028 تک کا تین سالہ ایکشن پلان جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد بارش اور سیلاب کی نگرانی، پیش گوئی اور بروقت وارننگ کے جدید نظام کو تیز رفتاری سے فروغ دینا اور ملک کے آبی وسائل کی خدمات کو جدید بنانا ہے۔

منصوبے میں پانچ اہم شعبوں پر توجہ دی گئی ہے، جن میں قومی ہائیڈرولوجیکل سٹیشنوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانا،بارش اور سیلاب کی نگرانی و پیش گوئی کے تین سطح کے نظام کی تیاری اور استعمال کو تیز کرنا، آبی وسائل کی نگرانی، تجزیے اور جائزے کو مضبوط بنانا، ہائیڈرولوجی کے شعبے میں سائنسی اور تکنیکی جدت کو فروغ دینا اور اس شعبے کے نظم و نسق کو بہتر بنانا شامل ہے۔

منصوبے کے مطابق 2028 تک سیلاب سے بچاؤ کے لئے اہم دریائی علاقوں میں تین سطح کے نظام کا مربوط استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

تین سطح کے نظام فضا میں بارش کی نگرانی کے لئے سیٹلائٹس اور ریڈار، زمین پر بارش کی پیمائش کے لئے آلات جبکہ دریاؤں کے پانی کی سطح اور بہاؤ کی نگرانی کے لئے ہائیڈرولوجیکل سٹیشنوں پر مشتمل ہے۔ یہ تینوں سطحیں مل کر سیلاب کی زیادہ درست پیش گوئی اور بروقت وارننگ فراہم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

چین آبی وسائل اور آبی ماحولیاتی نظام کی نگرانی، تجزیے اور جائزے کے نظام کو مزید بہتر بنانے، ہائیڈرولوجی کے شعبے میں جدید پیداواری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور شعبے کی گورننس کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں