وینکوور (لارڈ میڈیا) : فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس پر کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ میچ میں دونوں ٹیمیں مقررہ اور اضافی وقت میں کوئی گول نہ کرسکیں۔
پری کوارٹر فائنل کے فیصلے کے لئے دونوں ٹیموں کو 5،5 پنالٹی ککس دی گئیں جس میں سوئٹزرلینڈ نے 4 گول اسکور کیے جبکہ کولمبیا نے 3۔ اس طرح سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی ککس کے ذریعے کامیابی حاصل کی۔
سوئٹزرلینڈ کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔


