اٹلانٹا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے شکست کے باوجود مصری فٹبال ٹیم کا ہوٹل پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ہزاروں مداحوں نے کھلاڑیوں سے مل کر ان کی کارکردگی کو سراہا اور نعرے بازی کی۔
میچ میں ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ تاہم، مصری ٹیم کے شائقین کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
مصری ٹیم کے خلاف ریفری کے متنازع فیصلوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ایک گول کو وی اے آر کے ذریعے مسترد کیا گیا جبکہ محمد صلاح کے خلاف فاؤل کو نظرانداز کیا گیا۔
مصری ہیڈ کوچ حسام حسن نے میچ کے دوران ریفری کے فیصلوں پر سخت اعتراض کیا اور احتجاج کیا، جس پر انہیں وارننگ اور یلو کارڈ جاری کیا گیا۔ انہوں نے میچ کو فکس قرار دیتے ہوئے شدید اعتراض کیا۔


