کراچی (لارڈ میڈیا): نیو کراچی پولیس کوارٹرز میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی راحت کی 17 سالہ بیٹی ایلاف جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایچ او شکیل اعوان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ اے ایس آئی راحت ڈیوٹی پر جا رہا تھا اور اس نے بیٹی ایلاف سے لوڈ اسلحہ لانے کو کہا۔
پولیس کے مطابق ایلاف اسلحہ اٹھا کر لا رہی تھی کہ اس دوران اتفاقیہ گولی چل گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور جانبر نہ ہوسکی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متوفیہ بچی انٹر کی طالبہ تھی۔ ہیڈ محرر تھانہ نیو کراچی ارسلان انصاری کے مطابق واقعہ منگل کی شام تقریباً 4 بجے پیش آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


