ہومتازہ ترینامریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی، متعدد اہداف پر حملے

امریکا کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی، متعدد اہداف پر حملے

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہداف پر حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائی آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہازوں پر ایران کے مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔ ایران نے امریکی حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف طاقتور حملے کیے تاکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کا جواب دیا جا سکے۔

امریکی حکام کے مطابق حملوں میں ایران کے فضائی دفاعی نظام، ریڈارز، کوسٹل سرویلنس سسٹم، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، اینٹی شپ کروز میزائلز، ڈرون لانچ سائٹس اور پاسدارانِ انقلاب کی چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں جارحیت اور دہشت گردی قرار دیا اور خبردار کیا کہ اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوج نے کہا کہ کسی بھی صورت آبنائے ہرمز کے معاملات میں بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوبی ساحلی شہر سرک، بندرعباس اور قشم جزیرے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ بندرعباس سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

امریکی حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترکیہ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں شریک ہیں، جبکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث وسیع علاقائی تنازع کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں