ہومتازہ ترینسعودی عرب نے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد...

سعودی عرب نے آئل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی عرب نے آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کو فوری طور پر ایسے اقدامات بند کرنے چاہئیں جو بین الاقوامی بحری جہاز رانی اور عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب خطے میں سمندری راستوں کے تحفظ اور عالمی توانائی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں