ہومانٹرٹینمنٹشادی کروں گا تو فخر سے اعلان کروں گا، آغا علی

شادی کروں گا تو فخر سے اعلان کروں گا، آغا علی

کراچی (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکار آغا علی نے کہا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گے تو اس کا اعلان فخر سے کریں گے۔ آغا علی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور اپنی ذاتی زندگی پر گفتگو کی۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے اداکار سے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی شیئر کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔ آغا علی نے جواب میں کہا کہ وہ اپنے تعلقات کو منظر عام پر لانے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ اس میں دوسرا شخص بھی شامل ہوتا ہے۔

آغا علی نے مزید کہا کہ وہ شادی سے پہلے ایسی باتوں کو ظاہر کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ان کی شادی ہوگی، وہ اس کا فخر سے اعلان کریں گے۔

اداکار نے اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریلیشن شپ کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی اور دنیا میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کی شادی 2020 میں ہوئی تھی جو صرف 4 سال چل سکی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں