ہومتازہ ترینغیر فعال سم والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند ہو سکتے ہیں، پی...

غیر فعال سم والے واٹس ایپ اکاؤنٹس بند ہو سکتے ہیں، پی ٹی اے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے واٹس ایپ نمبر کو فوری طور پر فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک کریں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ غیر فعال، بلاک، یا غیر رجسٹرڈ سم سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس جلد ناقابلِ رسائی ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ، رابطوں، پیغامات اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ نمبر ہمیشہ ایک فعال اور درست رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر تصدیق کریں کہ ان کا واٹس ایپ نمبر فعال اور قابلِ استعمال سم کے ساتھ منسلک ہے۔ اگر موجودہ سم غیر فعال ہو چکی ہے تو واٹس ایپ اکاؤنٹ کو کسی فعال اور تصدیق شدہ سم پر منتقل کیا جائے۔

پی ٹی اے نے مزید کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر صارفین اپنے قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں جہاں بائیومیٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کا عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اکاؤنٹ کے اچانک لاگ آؤٹ ہونے کا انتظار نہ کریں، کیونکہ موبائل نمبر صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ صارف کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں