چونیاں (لارڈ میڈیا): قصور کی تحصیل چونیاں کے ظہیرآباد کالونی میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے ندیم نامی با اثر نوجوان پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق، طبیعت خراب ہونے پر ملزمان لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ویڈیو میں تین ملزمان کو لڑکی کو نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی والدہ کو کال کرکے بلایا، اور متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


