ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز پر ایران اور امریکا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار...

آبنائے ہرمز پر ایران اور امریکا کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا

دبئی (لارڈ میڈیا): آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ نے ایران اور امریکا کے درمیان حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس سے حالیہ امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سترہ جون کو دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا، لیکن اتوار کو ایک دوسرے پر شدید حملے کیے گئے۔ دونوں ممالک اس لڑائی کی وجہ امن معاہدے کے آرٹیکل پانچ کو بتا رہے ہیں اور ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگا رہے ہیں۔

آرٹیکل پانچ میں ایران کو آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی گزر کی اجازت دی گئی تھی، لیکن ایران نے اس کی نگرانی کا حق اپنے پاس رکھنے پر زور دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ تیس دن تک آبنائے ہرمز کے تمام انتظامات ایران کے پاس رہیں گے، جبکہ امریکا نے عمان کے ساتھ مل کر نیا راستہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے عمان کے راستے جانے والے جہازوں کو روک دیا، جس سے وہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد کم ہو گئی۔ امریکا نے بھی ایران پر فضائی حملے کیے، جس کا جواب ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی بیسز کو نشانہ بنا کر دیا۔

اب دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہو چکا ہے اور امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس شق کا کوئی حل نکل آئے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں