ہومتازہ ترینپی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ بجٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ بجٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے فروغ کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے اور پاکستان سپر لیگ کو مالیاتی طور پر خودمختار بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کا بجٹ ایک ارب روپے بڑھا کر چار ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے ایڈیشن 12 کی متفقہ منظوری دی گئی جبکہ کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لیے سنٹرل کنٹریکٹس اور میچ فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کے کھلاڑیوں کی میچ فیس 30 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ہے اور ریزرو کھلاڑیوں کی فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

خواتین کرکٹ کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لیے فنڈز مختص کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ ریجنل گراؤنڈز اسٹاف کی کم از کم تنخواہ 42 ہزار روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید بارہ گراؤنڈز کو آپریشنل کرنے اور درکار افرادی قوت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی اور دیگر کرکٹ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب 70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں جدید بائیو میکینکس مشین کی تنصیب کے لیے بھی فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں