ممبئی (لارڈ میڈیا): بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ کا ایک گانا 104 ڈگری کے بخار میں شوٹ کیا۔ انہوں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے خواب پورا ہونے جیسا تھا۔
اکشرا سنگھ نے بتایا کہ اکشے کمار نے بخار کے باوجود انتہائی ذمہ داری اور لگن کے ساتھ کام کیا، جو ان کے کام سے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔
فلم ‘ویلکم ٹو دی جنگل’ رواں ماہ 26 تاریخ کو ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم میں اکشے کمار کے ساتھ دیشا پٹانی، جیکولین فرنینڈس، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، سنیل شیٹی، اور دیگر بڑے اداکار بھی شامل ہیں۔


