ہومUncategorizedامریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن، ٹرمپ کی تصویر شامل

امریکی پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن، ٹرمپ کی تصویر شامل

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی یادگاری پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن جاری کیا ہے، جس میں ان کی تصویر شامل ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پاسپورٹ کا نیا ڈیزائن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ امریکہ کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے خوش آمدید، لیکن اچھا رویہ اختیار کریں۔

جاری کی گئی تصویر میں پاسپورٹ کے ایک صفحے پر صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولوٹ ڈیسک پر دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں امریکا کے تاریخی اعلانِ آزادی کا متن موجود ہے۔ اسی صفحے کے نچلے حصے میں صدر ٹرمپ کے دستخط بھی شامل ہیں۔ سامنے والے صفحے پر مصور جان ٹرمبل کی مشہور پینٹنگ ‘دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس’ کی تصویر دی گئی ہے۔

یہ ڈیزائن اس سال کے آغاز میں امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی ڈیزائن سے مختلف ہے۔ وائٹ ہاؤس نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اسی ڈیزائن کی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ لکھا گیا کہ امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی یاد میں نیا امریکی پاسپورٹ۔

جبکہ یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا یہ یادگاری پاسپورٹ کا حتمی اور سرکاری ڈیزائن ہے یا نہیں، وائٹ ہاؤس نے تمام سوالات امریکی محکمہ خارجہ کی طرف بھیج دیے ہیں۔ دوسری جانب سی این این نے بھی محکمہ خارجہ سے اس معاملے پر مؤقف کے لیے رابطہ کیا، تاہم خبر لکھے جانے تک کوئی باضابطہ جواب سامنے نہیں آیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں