ہومUncategorizedلاہور: تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک قتل، 3 گرفتار

لاہور: تلخ کلامی پر فائرنگ، ایک قتل، 3 گرفتار

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے علاقے سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس کے دوران شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ اس فائرنگ کی زد میں زاہد جاں بحق اور حسین زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرکزی ملزمان شعیب، دانیال اور فرجاد کو گرفتار کرلیا۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کردیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او سمن آباد اعتزاز سرویا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں