ہومUncategorizedکراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو راہگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد ڈاک خانہ چونا ڈپو کے قریب گشت کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول، میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔ زخمی ہونے والے راہگیروں کی شناخت 40 سالہ زین اور 24 سالہ واصف کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے کہا ہے کہ مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس تلاش ایپ کی مدد سے ان کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں