اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے اور پیپلز پارٹی اس کا دفاع کرتی رہے گی۔ بلاول نے کہا کہ وفاق اور صوبے معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، 18ویں ترمیم کے باوجود صوبوں کو ان کا حصہ نہیں دیا گیا۔
بلاول نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے قومی مفاد میں سیاسی مسائل کو پس پشت ڈال کر حصہ لیا اور پی ٹی آئی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اگر اسی طرح قومی مفاد کے لیے کام جاری رکھا تو ہر مشکل کا مقابلہ ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے لاکھوں گھرانوں کی مدد کی ہے اور حکومت نے اس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کو آگے بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
بلاول نے کہا کہ بی آئی ایس پی نے سیلاب اور کورونا میں بہترین کام کیا ہے اور اس کو نشانہ بنانا شرمناک ہے۔ پیپلز پارٹی اس پروگرام کا دفاع کرتی رہے گی کیونکہ یہ غربت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔


