ہوموزارت مذہبی امورامن عامہچھانگا مانگا میں چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چھانگا مانگا میں چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

چھانگا مانگا (لارڈ میڈیا): چھانگا مانگا کے علاقے ویرسنگھ والا میں چار بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے ننہیال آئے ہوئے تھے۔ بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان تھیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ اطلاع ملتے ہی بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکال لیا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق والدین جنگل میں لکڑیاں لینے گئے تھے اور اسی دوران ایک بچہ تالاب میں گرگیا، جسے بچانے کی کوشش میں دیگر تین بچے بھی تالاب میں ڈوب گئے۔ تالاب کی گہرائی 8 سے 10 فٹ بتائی جاتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں