ہومUncategorizedامیشا پٹیل کے پاکستانی مداحوں کے دعوے پر بحث

امیشا پٹیل کے پاکستانی مداحوں کے دعوے پر بحث

ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے پاکستان میں اپنی مقبولیت کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاکستانی مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔

امیشا پٹیل کا کہنا ہے کہ ان کے فلمی کرداروں کی وجہ سے انہیں پاکستان سے بھی خوب پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ان کا فون نمبر ڈھونڈ کر انہیں کال کرتی تھیں اور بعض بزرگ خواتین ان کے کام کو سراہتی تھیں۔

امیشا نے بتایا کہ فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے ‘کہو نا پیار ہے’ اور ‘غدر’ جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، جس کے بعد انہیں پاکستان سے بھی ردعمل ملتا رہا۔

دوسری جانب، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے امیشا پٹیل کے دعوے کو حقیقت سے دور قرار دیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کے باوجود ایسا دعویٰ کرنا حیران کن ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد نے امیشا پٹیل کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ کچھ نے کہا کہ اداکارہ صرف اپنے ملک کے میڈیا کے سامنے بات کر رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں