ہومپاکستانسفارت کاری کی جیت، ایران امریکا معاہدے پر پاکستان کا خیرمقدم

سفارت کاری کی جیت، ایران امریکا معاہدے پر پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کے متوقع دستخطی تقریب کا منتظر ہے۔ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ موجودہ پیش رفت سفارتکاری کی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گے جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 19 جون کو جنیوا میں متوقع دستخطی تقریب کا منتظر ہے اور ہم خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے امریکا اور ایران کے پُرامن اور مذاکراتی طرز عمل کو سراہتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور عالمی شراکت داروں کے کردار کی تعریف کی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب، قطر، ترکیے اور مصر کی سفارتی کوششوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے یہ امن معاہدہ مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے اور اس سے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں