ہومUncategorizedگلگت انتخابات نتائج کا حتمی نوٹیفکیشن 14 روز میں متوقع

گلگت انتخابات نتائج کا حتمی نوٹیفکیشن 14 روز میں متوقع

چلاس (لارڈ میڈیا): چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے اعلان کیا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026 کا مرحلہ پرامن طریقے سے مکمل ہو چکا ہے اور انتخابی نتائج کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ حلقوں کے فارم 49 جاری کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر حلقوں کے نتائج مرتب کرنے پر کام جاری ہے۔

راجہ شہباز خان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے پانچ حلقوں میں دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ انتخابی عمل کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انتخابات سے متعلق دائر 9 درخواستوں میں سے 3 پر سماعت مکمل ہو چکی ہے جبکہ باقی درخواستوں پر سماعت جمعہ کے روز ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق دور دراز علاقوں سے انتخابی نتائج موصول ہونے میں کچھ وقت درکار ہے لیکن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 98 کے تحت پولنگ کے دن سے 14 روز کے اندر حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنا قانونی تقاضا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مراحل قانون کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں