ہومUncategorizedکراچی بی آر ٹی کے لئے 256 الیکٹرک بسوں کی خرید

کراچی بی آر ٹی کے لئے 256 الیکٹرک بسوں کی خرید

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے تحت 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔

منصوبے کی دستاویزات کے مطابق یلو لائن بی آر ٹی کو کراچی بریز نیٹ ورک کے ساتھ مربوط جدید تیسری نسل کے ٹرانزٹ نظام کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ عالمی بینک کے مالی تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد کراچی میں عوامی نقل و حمل کے نظام کو جدید بنانا ہے۔

منصوبے کے تحت 21 کلومیٹر طویل بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا، جو ٹاور تک جانے والے مشترکہ کوریڈور سے بھی منسلک ہوگا۔ اس روٹ پر مجموعی طور پر 28 اسٹیشن ہوں گے، جن میں 22 زمینی سطح پر اور 6 زیرِ زمین ہوں گے۔

منصوبے کے تخمینوں کے مطابق یہ نظام روزانہ 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا، جس سے سالانہ مسافروں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

کوریڈور پر چلنے والی بسوں کی اوسط رفتار 21 سے 26 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسوں پر مشتمل فلیٹ تجویز کیا گیا ہے، جس میں مختلف لمبائی کی بسیں شامل ہوں گی۔

یلو لائن منصوبے پر تعمیراتی کام جاری ہے اور حکام نے جنوری 2028 میں بی آر ٹی آپریشنز شروع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ الیکٹرک بسوں کی فراہمی فروری 2028 سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں