ہومانٹرنیشنلبنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی امریکی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں،...

بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی امریکی دھمکیاں مایوسی کی علامت ہیں، ایرانی صدر

تہران (شِنہوا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی امریکی دھمکیاں قوم کے عزم کے سامنے امریکہ کی بے بسی اور مایوسی کی علامت ہیں۔

مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کیا جو انہوں نے بدھ کے روز دی تھیں۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تہران کی جانب سے واشنگٹن کے ساتھ معاہدے پر دستخط میں "تاخیر” کے باعث وہ ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دے سکتے ہیں۔

پزشکیان نے کہا کہ ’’اہم بنیادی ڈھانچہ عوام کی زندگی کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ نقل و حمل کے نظام سے لے کر بجلی اور پانی کے شعبوں تک انہیں نشانہ بنانے کی دھمکیاں طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایک قوم کے عزم کے سامنے مایوسی کی علامت ہیں۔‘‘

پزشکیان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اپنے ماہرین کے علم و صلاحیتوں اور قومی اتحاد و یکجہتی پر بھروسہ کرتے ہوئے ایران ہر قسم کے دباؤ اور دھمکی کے مقابلے میں ثابت قدم رہے گا۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ’’معاہدے پر مذاکرات میں بہت زیادہ وقت لیا‘‘ ہے اور اب اسے ’’اس کی قیمت چکانا ہوگی‘‘۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں