ہومانٹرنیشنلایران نے خودمختاری پر سمجھوتے کو مسترد کردیا

ایران نے خودمختاری پر سمجھوتے کو مسترد کردیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گا۔ تہران میں آیت اللہ خمینی کی برسی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ ایران کے مفاد میں نہیں ہے لیکن دشمن کے دباؤ میں نہیں جھکا جا سکتا۔

ایرانی صدر نے واضح کیا کہ اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا اور غیریقینی صورتحال سے نکلنے کے لیے حکومت قومی خودمختاری کو برقرار رکھتے ہوئے سفارتی تعطل کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ ایران کے خلاف عرب ممالک کو متحد کرے لیکن ایرانی قیادت کی دانشمندانہ سفارت کاری کے باعث یہ حکمت عملی ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی بھی صورت میں سرینڈر نہیں کرے گا، جیسے غزہ کو تین سال کے بعد بھی سرینڈر کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کو مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کی اجازت دی تھی اور اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں