شہر (لارڈ میڈیا): اگر آپ 10 یا 11 سال پرانے آئی فون استعمال کر رہے ہیں تو نومبر 2026 سے ان پر واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ WABetaInfo کے مطابق، واٹس ایپ کی سپورٹ پرانے آئی فونز کے لیے ختم کی جا رہی ہے۔
ابھی تک آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے، مگر جلد ہی یہ ضرورت آئی او ایس 15.5 تک بڑھا دی جائے گی۔
پرانے آئی فونز کے صارفین کو اپنے آپریٹنگ سسٹم کو آئی او ایس 15.5 یا اس کے بعد کے ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھ سکیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو بہتر بنایا جاتا ہے، جس کے لیے جدید فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔
اس سے قبل 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔


